Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے پست حوصلے کو بلند کرنے کیلئے فوجی مشقیں

صیہونی فوجیوں میں بڑھتے خوف اور پست حوصلے پر قابو پانے کے لئے، صیہونی حکومت نے مقبوضہ سرزمینوں کے جنوبی علاقوں میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ ایلات بندرگاہ اور وادی عربہ کے قریب ہونے والی یہ مشقیں آج سے شروع ہوں گی اور منگل تک جاری رہیں گی۔ 
صیہونی فوج کے بیان میں درج ہے کہ اس دوران علاقے میں تعینات تمام سیکورٹی افواج کی صلاحیتوں کو آزمایا جائے گا۔
مشقوں کے ایک حصے میں دھماکہ کروایا جائے گا اور سیکورٹی اہلکاروں کے جوابی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مشقیں سن دو ہزار تیئیس کے ٹریننگ پروگراموں کا ایک اہم حصہ ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران تل ابیب سمیت مقبوضہ سرزمینوں کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ صیہونی حکام نے ان دھماکوں کی وجوہات پر اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ٹیگس