Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ایئرپورٹ پر اترا قزاقستان کا جہاز

اسرائیل کے ایئرپورٹ بن گورین پر قزاقستان کے نیشنل گارڈ کے طیارے کی لینڈنگ کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے قزاقستان کے نیشنل گارڈ کے طیارے کی مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل "کان" نے رپورٹ دی ہے کہ قزاقستان کے نیشنل گارڈ RK65001 کا ایک طیارہ بن گورین ہوائی اڈے پر اترا۔

صیہونی حکومت کئی برسوں سے قزاقستان کو وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے لیے ایک نئے اڈے کے طور پر دیکھ رہی ہے اور دونوں فریقوں نے کئی مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کا 10 سے 20 فیصد تیل قزاقستان سے درآمد کیا جاتا ہے جو بعض اوقات 25 فیصد تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

ٹیگس