Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • عین الاسد چھاؤنی پر ڈرون سے حملے کی کوشش

ذرائع ابلاغ نے "عین الاسد" چھاؤنی پر نامعلوم ڈرون گرنے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی میڈیا ذرائع نے ایک نامعلوم ڈرون کی سرنگونی کی اطلاع دی ہے جو عین الاسد پر پرواز کر رہا تھا۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے بریکنگ نیوز میں لکھا ہے کہ اتوار کو ایک نامعلوم ڈرون مغربی عراق میں "عین الاسد" ایئربیس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔

صابرین نیوز کے مطابق یہ ڈرون مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار میں عین الاسد اڈے پر پرواز کر رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اس خبر کے شائع ہونے کے چند لمحوں بعد اس عراقی نیوز چینل نے لکھا کہ عین الاسد میں مقیم غاصب امریکی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے اس ڈرون کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

سرکاری عراقی ذرائع نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی خبر یا تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

عین الاسد ایئر بیس البغدادی ضلع کے ہیت شہر میں واقع ہے جو صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع ہے اور یہ ہمیشہ فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ رسد لے جانے والے امریکی قافلوں کی مشکوک سرگرمیوں کی شاہد ہے۔

ٹیگس