یمنی انٹیلی جنس کے سامنے سعودی انٹیلی جنس کو شکست
یمنی حکومت نے سعودی انٹیلی جنس کی جانب سے ملک میں سیاسی شخصیات کے قتل اور دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے عناصر کو گرفتار کر لیا ہے.
سحر نیوز/عالم اسلام: صنعا حکومت نے وزیر کھیل حسن زید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور سعودی انٹیلی جنس کی یمن میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے ایک ڈاکیومنٹری نشر کی ہے جس میں دہشت گردوں نے سعودی انٹیلی جنس کی جانب سے حمایت، تربیت اور وسائل کی فراہمی کا اعتراف کیا ہے۔
ڈاکیومنٹری کے مطابق سعودی انٹیلی جنس یمن میں اندرونی حالات خراب کرکے بدامنی پھیلانا اور عوام میں صنعا حکومت سے متعلق مایوسی اور بے اعتمادی پیدا کرنا چاہتی تھی۔
سعودی انٹیلی جنس نے محمد علی المقدشی اور فضل حسین المقصری کو دو الگ الگ گروہ قائم کرنے اور انہیں یمنی شخصیات کو قتل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جن میں سے ایک ٹیم حملہ کرنے سے پہلے پکڑی گئی جب کہ دوسری دہشت گردانہ ٹیم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی لیکن چند ہی گھنٹے کے اندر یمنی انٹیلی جنس نے ان دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر کیا۔
فی قبضۃ الامن نامی اس دستاویزی فلم میں سعودی انٹیلی جنس کی جانب سے یمن کی علمی، سیاسی، فوجی اور دوسری اہم شخصیات کو قتل کرنے کی سازشوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔