Jan ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • برطانوی شہزادہ ہیری کے خلاف افغان طلبا کا مظاہرہ

صوبہ ہلمند کے طلبا نے برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری کے ہاتھوں، پچیس بے گناہ افغان شہریوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی افغانستان کے شہر ہلمند کی ایک یونیورسٹی کے، بیس سے زائد شعبوں کے طلباء نے ایک مظاہرہ کیا اور افغان شہریوں کے قتل کے الزام میں برطانوی شہزادے کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں شریک ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ ہلمند اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں ہیری اور اس کے دوستوں کی بربریت ناقابل قبول ہے اور تاریخ اس جرم کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سن دو ہزار گیارہ میں برطانوی حملوں میں اپنے خاندان کے چار افراد سے محروم ہونے والے ایک افغان شہری ملا عبداللہ  نے بھی عالمی برادری سے برطانوی شہزادے کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی شہزادے ، ہیری نے اپنی کتاب میں، افغانستان کی جنگ کے دوران پچیس افغان شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

ٹیگس