Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی افواج کی سرحدی صوبے صعدہ میں فائرنگ سے 6 یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی افواج نے صعدہ صوبے میں سرحدی علاقے منبہ میں فائرنگ کرکے چار یمنیوں کو زخمی کر دیا، اس کے علاوہ دو دوسرے عام شہری سرحدی علاقے شدا کے علاقے میں سعودی فوج کی بربریت کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شدا اور منبہ کے علاقے میں اس واقعے سے پہلے سعودی فوج کی فائرنگ سے ایک عام شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ رواں ہفتے میں سعودی توپخانے کے حملوں میں 16افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں یمن میں پناہ گزین ایک افریقی باشندہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عرب خطے کے سب سے غریب ملک پر حملہ کرکے اس کا انفراسٹرکچر نابود کرنے کے علاوہ ہزاروں یمنیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے، جنگ اور اقتصادی محاصرے سے لاکھوں یمنی بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں اور اسکولوں کی تباہی سے لاکھوں نوعمر بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہو گئے ہیں۔

ٹیگس