صیہونیوں کی بربریت جاری، ایک اور فلسطینی شہید
صیہونی فوجیوں نے بدھ کو ایک اور فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کردیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ غرب اردن کے، قلقیلیہ شہر کے مضافات میں رونما ہوا۔ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی شہری کو چاقو سے حملے کی کوشش کے الزام میں براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایک اور فلسطینی شہری کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مضافات میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ تین سو صیہونی فوجیوں نے آج فلسطینی ٹاؤن عناتا پر حملہ کرکے شہادت پسند فلسطینی شہری، عدی التمیمی کے گھر کو منہدم کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں فلسطینی شہریوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
صیہونی فوجی، فلسطینی مجاہدوں کی گرفتاری کے بہانے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہروں، قصبوں اور کیمپوں پر حملہ کرکے، فلسطینیوں کو گرفتار، زخمی یا شہید کردیتے ہیں۔