Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • عراقی علاقے پر ترک جنگی طیاروں کی بمباری

ترک جنگی طیاروں نے عراقی کردستان کے صوبے دھوک کے علاقوں کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق ترکیہ نےعراقی کردستان کے علاقے العمادیہ کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ترک فوج کا دعوی ہے کہ اس بمباری میں پی کے کے، عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترکیہ کی جانب سے پی کے کے عناصر کے تعاقب کے بہانے کہ جنھیں وہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، مسلسل عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اور وہ شمالی عراق کے مختلف علاقوں پر حملے کرتا رہا ہے۔ جبکہ عراق کی جانب سے ان حملوں پر بارہا احتجاج کیا گیا ہے۔

عراقی کردستان کے پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے گذشتہ ڈھائی برس کے دوران عراقی کردستان میں اٹھاون فوجی ٹھکانے قائم کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ عراقی ایوان صدر نے ترکیہ کے حملوں کو بغداد کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور نیز اچھی ہمسائیگی کے اصول کے منافی قرار دیا ہے۔

ٹیگس