Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ عراق میں بلوے کرانا چاہتا ہے، عراقی رہنما کا انکشاف

عراق کے الفتح الائنس نے امریکہ پر وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق فتح اتحاد کے سینئر رکن علی الزبیدی نے کہا ہے کہ امریکہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی حکومت کے خلاف ڈالروں کے ذریعے بلوے کرانے سمیت مختلف آپشن سے کام لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر اپنے کٹھ پتلی عناصر کو استعمال کرتے ہوئے وہی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے جس کا دوہزار انیس میں اس وقت کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کو سامنا کرنا پڑا تھا۔ 
فتح الائنس کے سینیئر رکن نے کہا کہ عراق میں ہنگامے اور فسادات کرانے کی امریکی سازش اگر کامیاب ہوئی تو حکومت کی جانب سے بنیادی اصلاحات کا منصوبہ متاثر ہوگا۔ 
قبل ازیں عراق میں الفتح اتحاد کے ایک اور رہنما علی الفتلوی نے امریکہ کو عراق میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیراعظم السودانی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔

ٹیگس