Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے عرصہ حیات ہو رہا تنگ، شام سے بڑے حملے کا دعوی

شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں سیکورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے میں سیکورٹی کے ایک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پار کرکے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گولی مار دی۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گولی مار دی جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

چند منٹ بعد اسرائیلی فوج نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شامی شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ میڈیا نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق دو مسلح افراد شام کے جنوب مغربی علاقے سے جولان کے پہاڑی علاقے میں داخل ہونے اور وہاں سے فلسطین میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد صیہونی بستیوں میں گھس کر کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ٹیگس