Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان نے پاکستان کے دعوے کو مسترد کردیا

افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنی چاہئے۔

افغان وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور221 سے زخمی ہوئے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آتے ہیں اور ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک بھی افغانستان میں ہے۔

ٹیگس