Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین؛ نتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ جاری

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق نتن یاہو کی سرکردگی میں تشکیل پانے والی انتہا پسند صیہونی حکومت کے خلاف چار ہفتے قبل مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔ گزشہ روز دسیوں ہزار صیہونی باشندوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

نتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ

یہ مظاہرے عدلیہ کے کچھ قوانین میں ترمیم کے مطالبے کے ساتھ شروع ہوئے ہیں۔ نتن یاہو جو عد عنوانی، رشوت اور امانت میں خیانت جیسے الزامات کے تحت صیہونی عدالتوں کے چکر لگاتے رہے ہیں، اب وہ عدالتی قوانین میں اصلاح کے نام پر صیہونی حکومت کے وزیر انصاف کے ساتھ مل کر اپنی عدالتی کارروائیوں کو منسوخ کرنے کے درپے ہیں۔

نتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ

گزشتہ ہفتوں کی مانند ہفتے کے روز بھی دسیوں ہزار کی تعداد میں صیہونی باشندے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب اور حیفا میں سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ موصولہ خبروں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ہفتے کا دن نتن یاہو حکومت کے لئے بلیک ڈے میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں دسیوں ہزار صیہونی اکٹھا ہو کر انکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

ٹیگس