Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اسرائیل سے گیس خریدے گا

غاصب صیہونی حکومت نے سعودی عرب کے لیے گیس سپلائی منصوبے پر کام شروع کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اقتصادی اخبارگلوبز کے مطابق سعودی عرب، مصر اور صیہونی حکومت سعودی عرب کو گیس فراہم کرنے کے ایک مشترکہ منصوبے کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت ایک گیس پائپ لائن خلیج عقبہ سے سعودی عرب تک کی سرحد تک بچھائی جائے گی۔ 
یہ گیس پروجیکٹ "محمد بن سلمان" کے منصوبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا جسے نیوم سٹی کہا جاتا ہے اور بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ کے ساتھ دیگر سیاحتی منصوبوں کو پورا کرنا ہے۔
سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت کا سعودی عرب کو گیس فراہم کرنے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس سے ریاض اور تل ابیب کے درمیان اقتصادی تعلقات کی گرمجوشی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 
گلوبز اخبار نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے مصر سے خریدے گئے دو جزائر تیران اور صنافیر کو اپنی تحویل میں لیکر انہیں سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے، متعدد ہوٹل اور کیسینو تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور ان جزائر میں صیہونی سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ 

ٹیگس