Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی سفارتخانہ بند نہیں ہوا ہے: طالبان کا دعوی

افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل میں سعودی سفارتخانے کے بند ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغان نیوز ایجنسی آوا نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی سفارتخانے کو عملے کی ٹریننگ کی غرض سے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور بہت جلد اس سفارتخانے کی ‎سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ 
ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے بند ہوجانے کی خبروں کی تردید کی جاتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سعودی سفارتی عملہ ایک ہفتے بعد کابل لوٹ آئے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ ریاض نے کابل میں واقع سعودی سفارتخانے کے 19 کارکنوں کو واپس بلا لیا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے۔

ٹیگس