شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد میں دہشت گردوں کی جانب سے رکاوٹ
شام میں حلب اور لاذقیہ کے علاقوں میں زلزلہ زدگان اور متاثرین کی امداد کا عمل ایسی حالت میں جاری ہے کہ مسلح گروہوں کی جانب سے ادلب میں امدادی سامان اور وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کے ذرائع کے مطابق گذرگاہوں کو کھولنے سے متعلق مسلح گروہوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا فریق گذشتہ تین دنوں سے مذاکرات کر رہا ہے اور یہ مسلح گروہ مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی قافلے مسلح گروہوں کی اجازت کے منتظر ہیں تاکہ ادلب امداد پہنچائی جا سکے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور نجات کا عمل چالیس گھنٹوں بعد روک دیا جائے گا اور ان علاقوں میں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ لاذقیہ کے امدادی حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہر جبلیہ کے العسالیہ کے علاقے میں امداد و نجات کی کاروائی روک دی گئی ہے اور ابھی دیگر علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں۔