Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی حملے بدستور جاری، ایک دن میں 72 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بہتّر بار یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی اور جاسوسی طیاروں اور ڈرون جہازوں نے صوبہ الحدیدہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد سعودی توپخانوں نے حیس، جبلیہ اور مقبنہ شہروں کو نشانہ بنایا۔ اور ان علاقوں پر تین بار پر ڈرون حملے بھی کئے گئے۔ 
اکتوبر میں اختتام پذیر ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ریاض اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال برقرار رکھی ہوئی ہے جس کی آڑ میں یمنی عوام کا محاصرہ بھی جاری ہے اور ان پر حملوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ 
  یمن کے وزیراعظم کے مشیر جنرل جلال الرویشان نے مذکورہ صورتحال کو ناقابل قبول اور یمن کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔ 
  یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط بھی اعلان کرچکے ہیں کہ نہ جنگ نہ امن کی کیفیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

ٹیگس