Feb ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں زلزلہ کا ذمہ دار کون؟

ترک اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہے زلزلے کا مرکز اردوغان کا صدارتی دفتر ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ترکیہ کے حزب اختلاف کی رہنما نے ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کو ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے بڑے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ترکیہ کی حزب اختلاف کی نیشنل موومنٹ پارٹی کی رہنما میرل اکشنر نے ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کو اس زلزلے سے ہونے والے بھاری نقصانات کا

ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس نے ملک کے جنوبی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے میں 42 ہزار سے زائد افراد کی موت کا ذمہ دار یہ تنہا شخص ہے۔

 خبری ذرائع کے مطابق آکشنز نے بدھ کے روز ایک انٹرا پارٹی میٹنگ میں کہا کہ زلزلے سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کے ذمہ دار اردوغان اور ایک

شخص کا حکومتی نظام ہے۔

آکشنر نے کہا کہ ترکیہ میں اردوغان کی ایک شخص کی حکومت صرف بحران اور تباہی پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ زلزلے قدرتی آفات ہیں لیکن اس قدرتی آفت کے ذمہ دار رجب طیب اردوغان ہیں جو تباہی پر ختم ہوئی۔

انقرہ میں اردوغان کے صدارتی دفتر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آکشنر نے اس دفتر کو حالیہ زلزلے کا مرکز قرار دیا۔

دوسری جانب کمال قلیچدار اوغلو، احمد داؤد اوغلو اور علی باباکان جیسے حزب اختلاف کے دیگر رہنما تباہ کن زلزلے کے نقصانات کا ذمہ دار اردوغان اور ان

کی حکومت کو قرار دیتے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ اردوغان کی ون مین حکمرانی، جس میں کوئی توازن نہیں ہے، حکومتی اداروں کو بحران کے وقت فوری

فیصلے کرنے کے موقع سے محروم کر دیتی ہے اور ان کی حکومت جو اپنے دوستوں کو سرکاری عہدوں پر استعمال کرتی ہے، سب نے اس میں کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس