فتح کا پرچم بہت جلد مسجد الاقصی پر لہرائے گا: اسماعیل ہنیہ
Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جمعےکے روز جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ دشمن کے خلاف جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو غاصبوں کی کمر توڑ کر انہیں اپنے آبائی علاقوں سے نکال باہر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بہادر عوام کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مغربی کنارے میں بھڑکنے والے انتفاضہ کے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کرے۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ سڑکوں اور شاہراہوں سے شروع ہونے والی اس تحریک کا تمام حریت پسند اور مجاہدین دل و جان سے اس کا ساتھ دیں گے۔
بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ بہت جلد فتح کا پرچم مسجد الاقصی سمیت تمام اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر لہرائے گا۔