Feb ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشت گردوں کا فافلہ پھر نشانہ بنا

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے الدیوانیه میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے فوجی قافلوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشت گردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشت گرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس