Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے نے تیل سے مالا مال یمن کے صوبے مأرب میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں دو افراد مارے گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق  مأرب کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے نے حصون آل جلال کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں  2 افراد مارے گئے۔ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گ‏ئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ڈرون طیارہ کئی روز سے اس مکان کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

تقریباً ایک ماہ قبل بھی امریکہ کے ڈرون طیارے نے صوبے مأرب پر حملہ کیا  تھا جس کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ القاعدہ کا سرغنہ حسان الخضرمی اپنے بھائی سمیت ہلاک ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مأرب پر امریکہ کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

ٹیگس