Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کے تازہ حملے میں چھے یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے الرقو علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری شہید اور پانچ دیگر ز‍ خمی ہوگئے - جبکہ جارح سعودی اتحاد نے مغربی صوبے الحدیدہ پر پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکیاون بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ عین الانسانیہ نامی انسانی حقوق کی یمنی تنظیم کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن کے صوبہ صعدہ میں مسلسل جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں عالمی اداروں اور ان میں سرفہرست امریکہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی جارحیت شروع کررکھی ہے اور اس نے یمن کا زمینی سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کررکھا ہے- سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکےہیں۔

ٹیگس