Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ایک ماہ کے اندر صیہونیوں نے 30 فلسطینیوں کی جان لی

اعداد و شمار اور اطلاع رسانی کے فلسطینی مرکز معطیٰ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹولہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ علاقوں میں 30 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: معطیٰ مرکز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ صرف فروری کے مہینے میں صیہونی فوجیوں نے دوہزار آٹھ سو اٹھانوے مرتبہ فلسطینیوں کے مسلمہ اور بنیادی حقوق کو پامال کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 30 فلسطینی صیہونی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوئے جبکہ سیکڑوں کو زخمی اور گرفتار بھی کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں 16 کا تعلق صرف نابلس سے تھا۔

فلسطینی مرکز کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر فلسطینیوں کے 25 مکانات کو منہدم کیا گیا جبکہ 119 مرتبہ وقت و بے وقت فلسطینیوں کو گھروں میں گھس کر انہیں ستایا گیا۔ ساتھ ہی صیہونیوں نے 24 مرتبہ مسلمانوں کے دینی و مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اور ساڑھے تین ہزار سے زائد صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں در آئے اور اسکی حرمت کو پامال کیا۔

اس سے قبل فلسطینی اسیروں سے متعلق ایک آرگنائیزیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ بتایا تھا کہ رواں برس کے دوران صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں فسلطینی شہیدوں کی تعداد 236 تک پہنچ چکی ہے۔

شہادتوں کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے اور گزشتہ شب رونما ہونے والے تازہ ترین واقعے میں صیہونی دہشتگردوں نے ایک پندرہ سالہ لڑکے محمد نضال سلیم کو قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون بستی میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ صیہونیوں کی اس چڑھائی میں تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نتن یاہو کی سرکردگی میں موجودہ صیہونی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے فلسطینیوں کی بہیمانہ سرکربی میں خاصی شدت آ گئی ہے۔ ایک انتہا پسند کابینہ کہی جانے والی نتن یاہو کی ٹیم نے صیہونی فوجیوں اور اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کو فسلطینیوں کے قتل اور انکی سرکوبی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

تاہم دوسری جانب فلسطینی عوام کا جذبۂ استقامت بھی مزید شعلہ ور ہو چکا ہے اور انہوں نے بھی صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ، نسل پرستانہ اور انتہاپسندانہ اقدامات کا بھرپور اور ہر ممکن جواب دینے کے لئے اپنی آستینیں چڑھا لی ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران فسلطینی نوجوانوں نے تواتر کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیاں کر کے صیہونی غاصبوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ متعدد فائرنگ کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جس سے صیہونی علاقوں میں خوف ہراس اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس