ایران سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا دعوی بالکل جھوٹ ہے، صنعا
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نائب وزیر اطلاعات نے ایران سے اسلحہ اسمگل کئے جانے کے بارے میں یمن کی ریاستی کونسل کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نائـب وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے برطانوی بحریہ کی جانب سے ایران سے ہتھیاروں کو اسمگل کئے جانے کے بارے میں کئے جانے والے جھوٹے دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات سے مقابل فریق کے گریز کے عمل سے توجہ ہٹانے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے اس قسم کے بے بنیاد دعوے کئے جا رہے ہیں اور ان دعووں میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی۔
انھوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں یمن کے سواحل پر برطانوی بحریہ کے اہلکاروں کی موجودگی خود غیر قانونی ہے اور انھیں اس قسم کے جھوٹے دعوے کرنے سے بچنا چاہئیے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی یکم مارچ کو ایک بیان میں برطانوی بحریہ کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ برطانیہ، سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی بنا پر یمنی عوام کے خلاف ارتکاب کئے جانے والے وحشیانہ جرائم میں شریک ملک سمجھاجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو امن کی ہمیشہ حمایمت کرنے والے ملک ایران کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔