Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور اسرائیل میں نزدیکیاں بڑھیں...

صیہونی حکومت کی مواصلاتی کمپنی پارٹنر نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایم بی سی (MBC) گروپ سے تعلق رکھنے والے سعودی پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی مواصلاتی کمپنی پارٹنر نے بتایا ہے کہ اس نے سعودی "شاہد" پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو کہ ایم بی سی گروپ کا "ویڈیو آن ڈیمانڈ" سروس کے لیے سب سے بڑا عرب پلیٹ فارم ہے۔

یہ معاہدہ صیہونی حکومت کو "شاہد" کے آیٹم نشر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

العربیہ-21 کے مطابق مارکر اخبار نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ معاہدہ ابراہم معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے جس کے ذریعے بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیے تھے۔

یہ معاہدہ پارٹنر کے صارفین کو ایسے پیکجز خریدنے کی اجازت دیتا ہے جس میں موبائل سروس سبسکرپشنز اور شاہد پروگرام شامل ہیں۔

اس اخبار کے مطابق، عرب دنیا میں پارٹنر کے صارفین جو کریڈٹ کارڈ استعمال کیے بغیر اس کی خدمات کو سبسکرائب کرتے ہیں، وہ بینک اکاؤنٹ سے فکسڈ ٹرانسفر آرڈر کے ساتھ "شاہد" کے آیٹم دیکھ  سکتے ہیں۔

شاہد پلیٹ فارم ایم بی سی چینل گروپ میں نشر ہونے والی تمام فلموں، سیریز اور پروگراموں سے بھرا ہوا ہے۔

ٹیگس