Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • عراق کوغیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے، عراقی وزیراعظم

عراقی حکومت کے ترجمان نے عراقی وزیراعظم کی امریکی وزیرجنگ سے حالیہ ملاقات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد الشیاع نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے امریکی وزیرجنگ اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں جس بنیادی نکتے پر عراقی وزیراعظم نے زور دیا وہ یہ کہ عراق کو غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ساری کوششیں عراقی فوج کو ٹریننگ دینے اور عراق میں باقی بچے داعشی عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے انٹیلیجنس کےشعبے میں تعاون مزید مستحکم بنانے پر مرکوز ہونی چاہئیے۔
واضح رہے کہ عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے باہر نکلنے کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے کئی ادوار نیزعراقی پارلیمنٹ کے بل کی منظوری کے باوجود امریکہ ابھی تک عراق سے باہر نہیں نکلا ہے اور وہ عراقی پارلیمنٹ کے بل کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

ٹیگس