Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے ساتھ  مذاکرات کی ناکامی پر فیصلہ کن جنگ ہوگی: یمنی عہدیدار

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ساتھ جاری مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں جارحیت کا خاتمہ کرنے کے لئے ان کی فورسز بھرپور اور فیصلہ کن جنگ کا آغاز کر دیں گی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: یمنی حکومت کے سینیئر عہدیدار محمد البخیتی نے جارح سعودی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کے ناکام ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں یمن جارحیت کو بند اور محاصرہ ختم کرانے کے لئے ایک بھرپور اور فیصلہ کن جنگ کے لئے مجبور ہوجائے گا۔

انہوں نے سعودی عرب کے فریب میں آکر اُس کا ساتھ دینے والے اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ جارح ممالک کا مقابلہ کر رہی یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کی صف میں شامل ہوں اور اپنے ملک کے خلاف جاری جنگ و جارحیت کو ختم کرانے اور اُسے بیگانہ طاقتوں کے چنگل سے نجات دلانے میں تعاون کریں۔

محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ یمن میں امریکہ کی موجودگی سے سب پر واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ کی ہی وجہ سے جارح سعودی اتحاد یمن میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور سعودی جارحیت کے مقاصد بھی اب سب پر آشکار ہوچکے ہیں۔

ٹیگس