نیتن یاہو کے خلاف دو لاکھ صیہونیوں کا مظاہرہ (ویڈیو)
گزشتہ شب تل ابیب، حیفا، اور مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر وسیع مظاہرے ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ شب بھی جاری رہا جس میں دو لاکھ سے زائد صیہونیوں نے شرکت کی ہے۔ یہ مظاہرے لگاتار کئی ہفتوں سے جاری ہیں ۔ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں میں ہر ہفتے شدت آتی جا رہی ہے۔
نیتن یاہو کو عدالتی پالیسیوں میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں لانے کی وجہ سے خود صیہونیوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا ہے۔
اپوزیشن دھڑوں نے نیتن یاہو کے اس اصلاحاتی مسودے کو عدالتی بغاوت کا نام دے رکھا ہے ۔ صیہونی وزیر اعظم کے مدمقابل پارٹیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدالتی قوانین میں اصلاحات لاکر اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی اور اپنے خلاف کیسز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔
سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین، حتی کہ صیہونی مبصرین اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورت حال اس غیرقانونی حکومت کی لرزتی بنیادوں اور تباہی کی جانب بڑھتے اندرونی حالات کی عکاسی کر رہی ہے۔