Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • 23 ملین افغان شہریوں کو امداد پہنچائی: عالمی ادارہ خوراک کا دعوی

عالمی ادارہ خوراک نے دعوی کیا ہے کہ تیئس ملین افغان شہریوں تک امداد پہنچائی جا چکی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی کے ٹوئیٹر پیج پر بتایا گیا ہے کہ بعض ممالک اور ایشین ترقیاتی بینک کی حمایت سے دو کروڑ تیس لاکھ افغان شہریوں تک امداد پہنچائی گئی ہے جن میں ایک کروڑ بیس لاکھ لڑکیاں اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ 

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹر دفتر اوچا نے بھی اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اوچا نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار تیئس میں دو کروڑ افغان شہریوں کو شدید غذائی قلت جبکہ ساٹھ کروڑ کو قحط کا سامنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، آٹھ لاکھ پچھتر ہزار افغان بچوں کو قحط کا سامنا ہے جبکہ تیئس لاکھ بچوں کو مناسب مقدار میں غذا فراہم نہیں ہو پا رہی ہے۔ سیاسی اور معاشی امور کے ماہرین، افغانستان کی موجودہ صورتحال کو امریکیوں کے دو دہائی پر مشتمل قبضے کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس