Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب، 4 کی موت، کئی کاریں بہہ گئیں

سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کاریں بہہ گئیں اور بجلی منقطع ہو گئی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  کئی کاریں بہہ گئیں، بجلی منقطع ہو گئی اور عوام میں افراتفری مچ گئی۔ 

سیلاب میں بہہ جانے والی کار جس میں چار بچے اپنے باپ  کی نگاہوں کے سامنے اپنی جان دے بیٹھے (تصویر: گلف ٹوڈے)

اطلاعات ہیں کہ ایک تلخ واقعے میں جازان شہر کے دیہی علاق کی جانب جانے والی ایک کار سیلاب میں بہہ گئی۔ اس کار میں ایک ہی گھر کے 4 بچے اپنے والد کے ساتھ سوار تھے جو اپنی جان دے بیٹھے تاہم ان کے باپ کی جان بچ گئی۔

سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ عسیر، جازان، نجران، مکه مکرمه، الباحه اور ریاض میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

سعودی عرب کے الاخباریه ٹیلی ویژن چینل نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس علاقے میں پہلی بار رونما نہیں ہوا۔

ٹیگس