رام اللہ میں فلسطینی نوجوان صیہونیوں کے ہاتھوں شہید (ویڈیو)
-
صیہونی دہشتگرد (فائل فوٹو)
فلسطینی وزارت صحت نے ایک فلسطینی نوجوان کی صیہونیوں کے ہاتھوں شہادت کی خبر دی ہے۔ اس نوجوان کو مغربی کنارے کے علاقے البیرہ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک 23 سالہ فلسطینی جوان یزن عمر خصیب کو مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں شہید کر دیا ہے۔

صیہونی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ یہ فلسطینی جوان چاقو سے صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جس کے جواب میں صیہونی فوج نے فائرنگ کی۔
زخمی ہونے کے بعد اس جوان کو مقبوضہ بیت المقدس کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگیا۔ اس فلسطینی جوان کی شھادت سے اب تک سال 2023 میں شھید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔
فلسطینی مرکز برای انفارمیشن کے مطابق یورپی یونین نے 16 سالہ فلسطینی بچے کی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جسے جنین میں فائرنگ کرکے شھید کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج نے جمعرات کے دن جنین میں حملہ کرکے چار افراد کو شھید کر دیا تھا جن میں ایک فلسطینی بچہ بھی شامل ہے۔