Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے حملوں میں دو یمنی شہری مارے گئے

جارح سعودی اتحاد کے تازہ حملوں میں کم سے کم دو یمنی شہریوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔


المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے ہفتے کے روز سرحدی شہر شدا پر گولہ باری کی ہے جس  میں کم سے دو عام شہری شہید ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حجلہ کے علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے والے یمنی مرکز کا کہنا ہے کہ پچھلے چند گھنٹے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے چھیاسی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ 
سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ملکوں کے ساتھ ملکر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جارحیت اور اس ہمسایہ ملک کے محاصرے کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ 

ٹیگس