Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ عراق کا امریکہ کو انتباہ، حملہ کیا تو جوابی حملہ کریں گے

حزب اللہ عراق کے ترجمان نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ہمارے مجاہدوں اور اڈوں پر حملہ کیا تو ہم بھی ڈائریکٹ علاقے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ترجمان ابوعلی العسکری نے شام میں مزاحمتی فورسز کو دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ہمارے جوانوں اور اڈوں پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو ہم علاقے میں موجود اس کے اہداف کو ڈائریکٹ نشانہ بنائیں گے۔

ابوعلی العسکری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ عراق کا شام میں ہونے والے امریکی فوج کے اڈے پر حملے میں کوئی کردار نہیں ہے اور ان کے اڈوں کو نشانہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کی رات کو شام کے تیل کی دولت سے مالا مال دیرالزور کے علاقوں کونیکو اور العمر آئل فیلڈ میں قائم امریکی دہشت گرد افواج کے فوجی اڈوں پر راکٹ حملے ہوئے تھے جس میں رپورٹ کے مطابق 20 سے زیادہ راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک امریکی فوجی زخمی ہونے کی خبر ہے۔امریکی فوجی ذرائع اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ شمالی شام میں اس کے اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں دو ڈرون کو اس ائیرڈیفنس نظام نے مار گرایا تھا۔

ٹیگس