فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ
Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے عقبہ جبر کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چھے فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو کو صیہونی فوجیوں نے اغوا کرلیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے عقبہ جبر پر حملے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں اور مکانات بھی فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے بھی داغے۔
اریحااسپتال کے سربراہ ناصر عنانی نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد کو جنگی گولیاں لگی ہیں جبکہ متعدد افراد پلاسٹک چڑھی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا نابلس کے علاقے میں صیہونیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک فلسطین نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔