Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں ایک امریکی ڈرون کے گرنے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کردستان کے علاقے اربیل میں ایک امریکی ڈرون ایک عمارت پر آ گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جب کہ مقامی داخلی سیکورٹی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

احتمال دیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون امریکہ کی سرگردگی میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کا ہو سکتا ہے۔ اربیل کی داخلی سیکورٹی کے ترجمان صباح خضر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون امریکی فوجی اتحاد کا ہے جو تکنیکی خرابی کے باعث اربیل میں گرا ہے اور یہ ڈرون تربیتی اڑان کے دوران تصویریں لے رہا تھا۔

خرابی کا شکار ہو جانے کے بعد یہ ڈرون سیبیران کمپلیکس میں گرا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا اور علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جب کہ کوئی جانی مالی نقصان نہیں پہنچا۔

ٹیگس