Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کا ایک اور حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لگاتار دوسرے دن غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی غزہ میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان ٹھکانوں پر بمباری کی۔

غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت نے جارحیت کا سلسلہ حالیہ دنوں میں مزید تیز کر دیا ہے جس میں اب تک فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو چکی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹر غزہ کی فضا میں پرواز کرتے نظر آئے ہیں۔

بدھ کو بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔ 

جواب میں فلسطین کے دفا‏عی سسٹم نے صیہونی جنگی  طیاروں کے خلاف کارروائی کی اور غزہ سے آس پاس کے صیہونی علاقوں پر راکٹ و میزائل فائر کئے۔ 

ٹیگس