Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  •  سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات، تل ابیب میں ہلچل

حماس کے سربراہ نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غالمنار نیوز چینل کے مطابق، یہ ملاقات آج اتوار کو انجام پائی۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ  سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر فلسطین کی تازہ صورتحال، مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعات، غرب اردن اور غزہ میں استقامتی محاذ کی کارروائیوں میں شدت اور علاقائی حالات کا  جائزہ لیا۔
حزب اللہ لبنان اور حماس کے سربراہوں میں استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کی تیاری اور مشترکہ خطروں کے مقابلے میں تعاون کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب صیہونی ویب سائٹ واللا نے لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات ایسے موقع پر انجام پائی ہے جب تل ابیب کو ہر محاذ پر شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ٹیگس