انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی سعودی اور عمانی وفد سے ملاقات
یمن کا دورہ کرنے والے سعودی اور عمانی وفد نے انصاراللہ حکومت کی سیاسی شوری کے سربراہ سے صنعا میں ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کا دورہ کرنے والے سعودی اور عمانی وفد نے صنعا میں یمن کی سیاسی شوری کے سربراہ مہدی المشاط سے ملاقات کے دوران کہا کہ یمنی ملت برادر ملک عمان کی جانب سے ثالثی کر کردار ادا کرنے اور دونوں ممالک کو قریب لانے اور شرافت مند امن و صلح کے حصول میں مثبت کردار ادا کرنے پر یمنی عوام ان کوششوں کر سراہتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جب کہ دوسری طرف سعودی وفد کے سربراہ نے بھی عمانی کی طرف سے صلح کے قیام کی کوششوں اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور انصاراللہ یمن کے درمیان مذاکرات کا محور انصاراللہ کے کنٹرول میں موجود بندگاہوں اور ہوائی اڈوں کے کھولنے، حکومتی ملازمین کی تنخواہوں کی یمنی تیل سے ادائیگی،جنگ سے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی اور غیر ملکی افواج کے یمن سے انخلاء کے شیڈول پر مبنی تھا۔
سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریق کشیدگی پھیلانے والے اقدامات کے خاتمے اور سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی بندرگاہوں کے محاصرے کے خاتمے کے موضوع پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی اور عمانی وفد ہفتے کے دن مذاکرات کےلئے صنعا پہنچا تھا جہاں عمان کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ اور یمن کے محاصرے کے خاتمے اور دوسرے موضوعات پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔