Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • صنعا میں یمن سعودی مذاکرات صلح کے قیام میں اہم قدم ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے یمن میں بھیجے گئے نمائندے نے صنعا میں ہونے والے یمنی سعودی مذاکرات کو مستقل طور پر امن کے قیام میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: آسوشیٹد پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے یمنی امور کے نمائندے ہانس گرینڈبرگ نے کہا ہے کہ یمن سعودی عرب کے صنعا میں ہونے والے مذاکرات ایک اہم پیشرفت ہیں اور اس سے دائمی صلح کا حصول جلد ممکن نظر آنے لگا ہے۔

گرینڈبرگ نے مزید کہا کہ فریق اس موقع کو غنیمت جانیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں، اقوام متحدہ کے زیر نظر یہ صلح اور امن کے وسیع پیمانے پر قیام اور جنگ کے خاتمے کا موقع ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز سعودی اور عمانی وفد نے صنعا کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے امن کے حصول اور جنگ کے خاتمے کے لئے یمنی حکام کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس