Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق، صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی کی وسیع کارروائی شروع

بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں عراق کی عوامی فورس الحشد الشعبی کی وسیع کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے سے شروع ہوئی ہے۔ کارروائی میں عوام رضاکار فورس الحشد الشعبی کی کرکوک اور مشرقی دجلہ کمان شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے یہ کارروائی ماہ مبارک رمضان کے دوران دہشت گردوں کو کسی بھی اقدام سے قبل روکنے کے لئے کی جا رہی ہے۔ 
حشد الشعبی کے جوانوں نے اس موقع پر البوحماش، تل حسین، المالح اور الراجحیات میں داعش اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر اس پر دھاوا بول دیا۔
اس سے قبل عراق کی وزارت داخلہ نے گذشتہ مارچ کو صوبہ بغداد اور صلاح الدین میں پانچ ایسے دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا تھا جو دیگر دہشت گردوں کی لاجسٹک اور اسلحہ جاتی حمایت کر رہے تھے۔

ٹیگس