Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی اخبار کا دلچسپ تبصرہ، حزب اللہ کی بڑھتی طاقت نے ....

صیہونی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کی عسکری صلاحیت میں پچھلے برسوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسے تل ابیب کے جہازوں اور گیس پلیٹ فارمز کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ویب سائٹ "والا" نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کو اپنا دوسرا رخ دکھا دیا ہے۔

اس جماعت کے پاس ساحلی میزائلوں سمیت جدید ترین میزائلیں ہیں، یہ میزائل اسرائیل کے گیس پلیٹ فارمز اور بحری جہازوں کے لیے حقیقی خطرہ ہیں، حزب اللہ گزشتہ برسوں میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس صیہونی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے خدشات کے ساتھ ہی ہوا ہے جس کا خیال ہے کہ ایران، حزب اللہ اور فلسطینی تنظیمیں اسرائیل کے خلاف کئی محاذوں پر فوجی کارروائیوں کا مشترکہ منصوبہ رکھتی ہیں۔

صیہونی ویب سائٹ والا نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اسرائیل کے ساحل پر بحری جہازوں، گیس پلیٹ فارمز اور دیگر انفراسٹرکچر سمیت اسرائیلی اہداف کے بارے میں سمندری انٹیلی جنس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یو آو گالانت  کو حال ہی میں حزب اللہ کی طرف سے جدید بحری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کی اطلاع ملی تھی۔  حزب اللہ اسرائیل کے میزائلیوں سے لیس بحری جہازوں اور جنگی جہازوں کے لئے خطرے پیدا کرنے کے لیے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

صیہونی ویب سائٹ والا نے حزب اللہ لبنان کی فوجی توانائی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش پر مزید زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی سمندری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے فضائی گشت سمیت کئی طریقوں سے میری ٹائم انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کرنے کے اقدامات میں اضافہ کیا ہے۔

ٹیگس