سوڈان کے مسئلے پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس
Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
سوڈان کے مسئلے پر سعودی عرب اور مصر نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب اور مصر نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں سوڈان کی تازہ تریں صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب افریقی یونین کے سربراہ موسی فکی نے سوڈان کی جھڑپوں میں الجھے فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے جھڑپوں کا سلسلہ فوری طور پر ختم کردیں اور عام شہریوں میں خوف ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔
انہوں نے عالمی برداری سے بھی اپیل کی ہے کہ سوڈان کی جھڑپوں میں الجھے فریقوں کو مذاکرات کی میز آنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر مجبور کریں۔