Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ریاض سے مذاکرات میں پیشرفت سعودی عرب کے عملی اقدامات پر منحصر: یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت اور قیام امن اسی وقت ممکن ہوگا جب ریاض کے عملی اقدامات کا نتیجہ سامنے آئے۔

 سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ صنعا حکومت ایسی کسی بھی بات چیت کو اہمیت نہیں دیتی جس میں انسانی معاملات میں سعودی عرب کے عملی اقدامات کا مشاہدہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے حقوق اور انسان دوستانہ مطالبات صنعا کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔ 
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک اور رکن سلطان السامعی نے بھی اس بارے میں کہا کہ سعودی اتحاد سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو گذشتہ مذاکرات اور اس کے نتائج کو مدنظر رکھنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے یمن میں سعودی سفیر کے دورہ صنعا کے موقع پر انجام پایا تھا۔ اس دوران دونوں فریقوں نے نیک نیتی کا اظہار کرتے ہوئے نو سو جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں مذاکرات کا دوسرا دور عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ 

ٹیگس