Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • کربلا: بین‌ الحرمین میں نمازعید الفطر کا روح پرور اجتماع

بین‌ الحرمین میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماع میں عراقی عوام کے ساتھ ساتھ ایرانی اور پاکستانی زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ عید الفطر کے موقع پر کربلائے معلی میں حرم مطهر امام حسین (ع) اور حرم مطهر حضرت عباس علمدار (ع) میں نماز عید الفطر کے روح پرور عظیم اجتماع میں کئی لاکھ نمازیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے بعض ممالک میں جمعہ 21 اپریل کوعید منائی گئی جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان، عمان، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔

ٹیگس