صیہونی جارحیتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، اس بار شام کا قنیطرہ علاقہ زد میں آیا
Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے صوبہ قنیطرہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: بعض ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج کے حملوں میں مقبوضہ جولان کے قریب واقع حضر شہر کا مضافاتی علاقہ نشانہ بنا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ قرص النقل نام کے علاقے پر صیہونیوں نے بمباری اور گولہ باری کی ہے تاہم اس وقت تک شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صیہونیوں نے دمشق کے جنوبی مضافات پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں سے، زیادہ تر میزائلوں کو شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے تباہ کردیا تھا۔
شام کی حکومت نے صیہونیوں کی مسلسل جارحیتوں کے خلاف بارہا عالمی اداروں من جملہ اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی ہے لیکن ان اداروں کی جانب سے معمولی سا بھی ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔