Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • بلغاریہ بھی نیٹو کی جنگ پسندی کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا

بلغاریہ کے شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت صوفیہ سمیت بلغاریہ کے مختلف شہروں میں عوام بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ میں اپنے ملک کی شمولیت کے خلاف اور امن پسندی کے حق میں نعرے لگائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بلغاریہ کے بتیس شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں دسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی ۔ صوفیہ میں بارہ ہزار جنگ مخالف شہریوں کی، مظاہروں میں شرکت کی خبریں ہیں جنہیں سرکاری میڈیا کم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ نہیں تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بلغاریہ میں نیٹو کے چار فوجی اڈے موجود ہیں جنہیں عملی طور پر امریکی فوجی اڈہ قرار دیا جاتا ہے۔ ادھر ان ملک گیر مظاہروں کے دوران حکومت سے امن کے قیام کی اپیل کی گئی اور جنگ میں اس ملک کی شمولیت کے لئے ریفرنڈم کا کیمپین چلایا گیا۔ 
ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے جولائی کے مہینے تک چھے لاکھ سے زیادہ دستخط اکٹھا ہونے چاہئیں ۔ اکیس مئی بھی مظاہروں کی اگلی تاریخ کے لئے مقرر کیا گیا۔ 

ٹیگس