انصاراللہ یمن نے 8 سال بعد سعودی حمایت یافتہ فوجی کمانڈر کو رہا کر دیا (ویڈیو)
انصاراللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مستعفی حکومت اور سعودی حمایت یافتہ ایک فوجی کمانڈر کو 8 سال بعد رہا کر دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مڈل ایسٹ نیوز نے مطابق انصاراللہ یمن کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک کے سربراہ سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے سابق مستعفی حکومت کے ایک اعلیٰ کمانڈر فیصل رجب کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق سعودی حمایت یافتہ سابق مستعفی حکومت کا یہ فوجی کمانڈر 8 سال بعد رہا کیا گیا ہے۔
انصاراللہ حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز صالح بن حبتور نے کہا ہے کہ انہوں نے ابین، شبوہ اور البیضا صوبوں کے قبائل سے ملاقات کی ہے اور عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق فیصل رجب کی آزادی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بن حبتور نے عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی، انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ مہدی المشاط کی جانب سے قبائلی وفود کا خیرمقدم کیا اور برطانوی استعمار کے خلاف صوبۂ ابین کی مسلحانہ جدوجہد، انقلاب کے تمام مراحل میں انکی جانفشانیوں اور قربانیوں کی قدردانی کی۔