May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر دورۂ شام کے لئے آمادہ، اسرائیل کو تشویش

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شام کے صدر بشار اسد کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سرکاری دورے پر دمشق پہنچ رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سرکاری دورے پر کل بروز بدھ شام روانہ ہوں گے اور اس دورے میں ان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔ یہ دورہ شام کے صدر بشار اسد کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔

ایران کے صدر اپنے دو روزہ دورے کے دوران شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

آیت اللہ رئیسی ایران اور شام کے تاجروں کے ایک مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت اور مختلف تجارتی اور اقتصادی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، اس کے علاوہ وہ شام میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارت سے بھی شرف یاب ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ایران کے دورۂ شام پر ناجائز صیہونی ریاست کے حکام نے بڑی تشویش ظاہر کی ہے۔

ٹیگس