-
روضۂ حضرت زینب (ع) پر صدرِ ایران کی حاضری (ویڈیو+تصاویر)
May ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۱صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے دورۂ شام کے پہلے دن اپنے وفد کے ہمراہ دخترِ علی مرتضیٰ (ع)، دلبند زہرا (ع)، پیغامبر کربلا، اخت الحسین (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے روضۂ اقدس پر پہنچے اور ضریح پر جاکر بارگاہ ثانی زہرا میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ زیارت کے بعد صدر ایران کی امامت میں نماز جماعت بھی ادا کی گئی جس میں شیعہ سنی حضرات نے مل کر انکی قیادت میں نماز پڑھی۔
-
عرا ق و شام میں عالمی سامراج ناکام رہا، محاذ استقامت نے ایک نورانی باب رقم کیا: صدر ایران
May ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱فلسطین اور شام کی اقوام نے حالات کو مزاحمتی محاذ کے حق میں تبدیل کر دیا ہے اور آج صیہونی حکومت ہر زمانے سے زیادہ کمزور ہو چکی ہے، یہ بات صدر ایران رئیسی نے شام میں اپنے سفر کے دوران بنت علی مرتضیٰ حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے روضے میں کہی۔
-
صدرِ ایران کی فلسطین کے مزاحمتی کمانڈروں سے ملاقات (ویڈیو)
May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۱ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شام میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے مختلف کمانڈروں سے ملاقات کی ہے۔
-
صدر ایران کے دورۂ شام پر امریکہ کا ردعمل، اپنی تشویش میں ساری دنیا کو شریک کر لیا
May ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۲امریکہ نے صدر ایران کے دورۂ شام پر صرف اپنی تشویش پر اکتفا نہ کرتے ہوئے دنیا والوں کو اپنے ساتھ جوڑ لیا اور کہا کہ انہیں بھی ایران اور شام کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ہونی چاہئیے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا دمشق میں پرتپاک استقبال
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے تاریخی دورے پر شام پہنچ گئے جہاں دمشق میں پیپلز پیلس میں شام کے صدر بشار اسد نے ان کا انتہائی پرتپاک سرکاری استقبال کیا
-
صدرِ ایران دمشق پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر عوام کی بھیڑ استقبال کو امنڈ پڑی (ویڈیو)
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۹صدر ایران سید ابراہیم رئیسی آج اپنے شامی ہم منصب کی دعوت پر دارالحکومت دمشق پہنچ گئے جہاں شامی عوام نے اُن کا پر تپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ صدر ایران نے راستے میں اپنی گاڑی رکوائی اور کارسے اتر کر استقبال کو آئے شامی شہریوں کے اظہار محبت اور ان کے جذبات کی قدردانی کی اور پھر عوام کے ’’یاعلی، یاعلی‘‘ کے نعروں کے درمیان دوبارہ سوار ہو کر وہ دمشق کے ایوان صدر پہنچے جہاں شام کے صدر بشار اسد نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
-
صدر رئیسی کا دورۂ شام مزاحمتی محاذ کے سیاسی عزم کی فتح: وزیر خارجہ ایران
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۹ایران کے وزیر خارجہ نے صدر مملکت کے دورۂ شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سیاسی، امنیتی اور اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ مزاحمت کے سیاسی ارادہ اور سفارتکاری کی فتح کی علامت ہے۔
-
شام میں عالمی سامراج کی شکست کے بعد صدرِ ایران کا آج دورۂ دمشق، صیہونی حکومت کو تشویش
May ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی شام کے صدر بشار اسد کی باضابطہ دعوت پر آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ رہے ہیں۔
-
صدر ایران کا دورۂ شام ، صیہونی حلقوں میں ہلچل کیوں
May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۷ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ شام اگرچہ گہرے دو طرفہ اسٹریٹیجک تعاون کا آئینہ دار ہے، تاہم مغرب اور غاصب صیہونی حکومت کے لئے متعدد پیغامات کا بھی حامل ہے اور وہ عبری- عربی اور مغربی سازشوں کے باوجود تحریک مزاحمت کی برتری سے لے کر ایران کے علاقائی اتحادیوں کے لئے عرب لیگ کی آغوش کھلنے پر مشتمل ہیں۔
-
ایران کے صدر دورۂ شام کے لئے آمادہ، اسرائیل کو تشویش
May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شام کے صدر بشار اسد کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سرکاری دورے پر دمشق پہنچ رہے ہیں۔