May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • خرطوم کے مرکز میں زوردار دھماکہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مرکز میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:الجزیرہ ٹی وی نے آج صبح ایک بریکنگ نیوز میں کہا ہے کہ خرطوم کے مرکز میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد صدارتی محل کے اطراف میں دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیے۔

اس چینل کا مزید کہنا تھا کہ عبدالفتاح البرہان کی زیرکمان سوڈان کی فوج کے جنگی طیارے خرطوم شہر اورخرطوم البحری کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں جبکہ محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کی زیرکمان سریع الحرکت فورس کی طیارہ شکن توپیں ان پر فائرنگ کر رہی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق خرطوم البحری شہر کے شمال میں بھی دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ دھماکے اور جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں کہ جب البرہان اور حمیدتی نے چار مئی سے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس