May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے: صنعا

امریکہ یمنی قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  یمن کی حکومت کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی اس سے قبل امن مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے اور اب قیدیوں کے تبادلے کے کیس میں بھی بندشیں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ 

عبدالقادر مرتضی نے کہا کہ چودہ سو قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اس وقت مذاکرات جاری ہیں اور کامیابی کی صورت میں صنعا اس نوعیت کے مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا ۔ 

قابل ذکر ہے کہ یمن کی حکومت اور جارح اتحاد کے مابین مذاکرات اب تک تین مرحلے میں انجام پا چکے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے نو سو کے قریب قیدیوں کا تبادلہ کامیابی کے ساتھ انجام پا چکا ہے ۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ ان مذاکرات میں خلل پیدا کرکے، ہتھیاروں کی تجارت اور علاقے میں مداخلت اور غیرقانونی موجودگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس